منور ظریف سے کبھی نہیں ملا : عمر شریف

منور ظریف سے کبھی نہیں ملا : عمر شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عمر شریف نے کہا ہے کہ والدہ کی بہترین پرورش کے باعث آج کامیاب انسان ہوں ،جب چھوٹا تھا تو والد وفات پاگئے جس کے بعد میری والدہ نے ہمیں باپ بن کرپالا ،ان کی اچانک وفات میرے لئے قیامت سے کم نہیں تھی ، ماں توماں ہوتی خدانے اس عظیم ہستی کو پیدا کر کے انسانوں پرعظیم احسان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منور ظریف، معین اختر میرے بہترین آئیڈیل فنکار تھے ،منور صاحب جیسے فنکار صدیوں کے بعد پیدا ہوتے ہیں، میری ان سے ملاقات کبھی نہیں ہوئی ۔
مگر خواہش ہے کہ مرنے کے بعد ان سے ملاقات ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری ہمارے آئیڈیاز چور ی کرتی ہے ،بھارت جاکر شوبز میں نام کمانا بڑا کٹھن کا م ہے کیونکہ بھارتی فلم مافیا بڑ ا خطرناک ہو تا ہے جو کسی کو آگے نہیں آنے دیتا ۔ عمر شریف نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن میں رہ کر اچھا کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

مزید :

کلچر -