ہمیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کی فلمیں بنانا ہوگی ‘ اداکار شان
لاہور (این این آئی ) پاکستان فلم انڈ سٹری کے نامور اداکار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈ سٹری کی دوبارہ بحالی کیلئے نوجوان ہدایتکار وں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی ،نئے ہدایتکاروں کی آمد سے فلم پروڈکشن میں بڑی جدت آچکی ہے، اچھی اور معیاری فلموں کی بدولت فنانسرز حضرات کے اعتماد میں اضافہ ہواہے جو انڈ سٹری کا تعمیر وترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ نظر انداز کرنے سے نیا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے ہمیں نئے لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھاناچاہیے ۔ اداکار شان نے کہا کہ ہمیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق عالمی معیار کی فلمیں بنانا ہوگی تاکہ دوسرے ممالک کی فلموں مات دیں سکے ۔