ہر خوبصورت لڑکی اداکارہ نہیں بننا چاہتی‘گلوکارہ سونا موہاپاترا

ہر خوبصورت لڑکی اداکارہ نہیں بننا چاہتی‘گلوکارہ سونا موہاپاترا
ہر خوبصورت لڑکی اداکارہ نہیں بننا چاہتی‘گلوکارہ سونا موہاپاترا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)بھارتی گلوکارہ سونا موہاپاترا کو یہ سوال بہت ستاتا ہے کہ ’آپ اتنی خوبصورت ہیں تو ایکٹنگ کیوں نہیں کرتیں؟میڈیا سے خصوصی گفتگو میں سونا نے کہا: ’کوئی یہ سمجھنے کے لیے تیار ہی نہیں کہ ہر خوبصورت لڑکی اداکارہ نہیں بننا چاہتی۔انھوں نے کہاکہ موسیقی میرا پہلا پیار ہے۔تاہم سونا مستقبل کے لیے دروازے کھلے بھی رکھنا چاہتیں ہیں۔ وہ کہتی ہیں ہاں، اگر کوئی اچھا موقع ملے تو اداکاری بھی کر لوں گی۔سونا موہاپاترا آنے والی فلم ’’ساؤ‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہیں اور اس کے بعد ایک میوزک ویڈیو میں بھی نظر آئیں گی۔سونا کو اصل شناخت عامر خان کے ٹی وی شو’ ’ستیہ مے و جیتے‘ ‘سے ملی جس میں ان کی آواز میں بعض گیت لوگوں کو بہت پسند آئے۔انھوں نے ’دہلی بیلی‘، ’آئی ہیٹ لو سٹوریز‘ اور ’تلاش‘ جیسی فلموں کے لیے بھی گیت گائے۔

مزید :

کلچر -