بھارتی ٹیم مسلسل پانچ میچوں میں 50 وکٹیں لینے والی دوسری ٹیم بن گئی

بھارتی ٹیم مسلسل پانچ میچوں میں 50 وکٹیں لینے والی دوسری ٹیم بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہملٹن( سپورٹس رپورٹر) بھارت نے رواں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلسل پانچویں بار حریف ٹیم کو آؤٹ کیا۔ بھارت مسلسل پانچ میچز میں 50 وکٹیں لینے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ عالمی مقابلوں کی تاریخ میں زیادہ بار یہ کارنامہ انجام دینے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے پاس ہے، بھارت نے پاکستان، جنوبی افریقہ، یو اے ای ، ویسٹ انڈیز اور اب آئرلینڈ کے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم اس حوالے سے پہلے نمبر پر ہے بھارتی کرکٹ ٹیم کی اس ورلڈ کپ میں کارکردگی دیگر ٹیموں سے سب سے بہتر ہے ۔



رواں ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں پاکستانی ٹیم کو آؤٹ کیا تھا، اس کے بعد بھارتی باؤلرز نے جنوبی افریقہ کے دس کھلاڑیوں کو شکار بنایا تھا، بھارت نے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات ٹیم کے دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، چوتھے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈین ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا جبکہ اس کے بعد پانچویں میچ میں بھارت نے آئرش ٹیم کے بھی تمام کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔