آئر لینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی سیشن شروع

آئر لینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی سیشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ایڈیلیڈاوول ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایڈیلیڈ میں آئرلینڈ کیخلاف اہم میچ کی تیاریوں کا آغازکردیا، ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی قسمت کا فیصلہ ایڈیلیڈ کے میدان پرہی ہوگا،قومی کرکٹ ٹیم نیورلڈ کپ میں اپنے سفرکا آغازایڈیلیڈ سے ہی کیا تھا لیکن بھارت کے ہاتھوں شکست کے باعث یہ آغازمایوس کن رہا تھا ایڈیلیڈ کے پیٹرزکالج میں تین گھنٹے پرمشتمل ٹریننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے خوب جان ماری اور ہر شعبے میں بہتری کے لئے بھرپور پریکٹس کی حارث نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا اس موقع پر تمام کھلاڑیو ں میں جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل تھا کھلاڑیوں نے ہر شعبے میں بھرپور تربیت حاصل کی اور کوچز نے ان کی خامیاں دور کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو بھرپور تربیت دی آئرلینڈ کیخلاف میچ کیلئے لیگ سپنریاسرشاہ کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے، پاکستان اورآئرلینڈ کے درمیان میچ اتوارکوکھیلا جائے گا اس میچ کو پاکستان کیلئے اہم قرار دیا جارہا ہے ۔