بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی، شین وارن

بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی، شین وارن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی( نیٹ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر شین وارن نے کہاہے کہ ورلڈ کپ سے انگلینڈ ٹیم کے باہر ہونے پر حیران نہیں ہوئے ۔ ایک سماجی رابطے کی ویب سائڈ پر دےئے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک غلط ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ میں کھیل رہی تھی اور اس کا کھیلنے کا سٹائل بھی ٹھیک نہیں تھا جس کی وجہ سے انگلینڈ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں ورلڈکپ میں ہونے والی شکست کے بعد اب انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان کی کپتانی اورکوچ کی نوکری خطرے میں ہے۔