بھارت کا آئرلینڈ کے خلاف میچ میں تینوں شعبوں میں شاندار کھیل
بھارتی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ورلڈ کپ میں اس نے آئرلینڈ کو شکست دیکر اپنا پانچواں میچ بھی جیت لیا اس میچ میں بھی گزشتہ میچوں کی طر ح بھارتی کرکٹ ٹیم نے بہت اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا پہلے باؤلنگ کے شعبہ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور اس کے بعد بیٹسمینوں نے بھی عمدہ پرفارمنس دی جس کی بدولت اس نے آئرلینڈ کو شکست سے دوچار کیا اور اپنے پول میں پہلے نمبر پر رہنے کا اعزازاپنے پاس رکھا بھارتی کرکٹ ٹیم کی اب تک تمام میچوں میں کارکردگی بہت اچھی رہی ہے اور اس نے اپنے تمام میچوں میں حریف ٹیموں کو بہت ٹف ٹائم دیا ہے اب تک اس نے ہر مضبوط ٹیم اور ہر کمزور ٹیم کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کے کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے دوسری طرف اگر بات کی جائے آئرش ٹیم کی تو ان کے لئے یہ میچ بہت اہمیت کاحامل تھاا ور اس میچ میں جیت کر اس کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات بہت روشن ہوجاتے لیکن اس شکست کے باوجود بھی وہ ابھی کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئے ہیں اور اس کے پاس چھ پوائنٹس ہیں موجودہ صورتحال کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اس وقت اس پول میں سب سے زیادہ پریشانی لاحق ہے جو صرف دو میچوں میں ہی کامیابی حاصل کرسکی ہے آئرش ٹیم نے اب پاکستان کے خلاف اپنا اگلا میچ کھیلنا ہے اور وہ میچ بھی دونوں ٹیموں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس میچ میں پاکستان کو آئرش ٹیم کتنا ٹف ٹائم دیتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی ثابت کرے گا جبکہ بھارت کی کرکٹ ٹیم نے اب اپنا اگلا اور آخری میچ زمبابوے کے خلاف کھیلنا ہے اور اس میچ میں بھی اس کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں زمبابوے کی ٹیم بھارت کے مقابلے میں کمزور ٹیم ہے اور جب بھارتی ٹیم مسلسل کامیابیوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہو تو ایسے موقع پر اس کو شکست دینا کسی بھی ٹیم کے لئے آسان نہیں ہے بھارتی کرکٹ ٹیم دھونی کی قیادت میں اس وقت دیگر تمام ٹیمو ں سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہی ہے اور اسی لئے اس وقت وہ ورلڈ کپ جیتنے کے لئے فیورٹ ترین ٹیم بن چکی ہے آئرش ٹیم نے اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بہت کوشش کی اور اس کے کھلاڑیوں نے ایک اچھا سکور بھی کیا لیکن بھارت کی مضبوط بیٹنگ کے آگے ان کے باؤلرز کی نہ چل سکی اور ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں اس کی کارکردگی کیسی رہتی ہے اور وہ میچ کون جیتتا ہے ۔