,سابق مصری صدر کے خلاف کرپشن مقدمے کی4اپریل کو نئی سماعت کی تاریخ مقرر
قاہرہ(آن لائن)مصر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق مصری صدر حسنی مبارک اور اْن کے دو بیٹوں کے خلاف کرپشن الزامات کے مقدمے کی ازسرِنو سماعت چار اپریل سے شروع ہو گی۔ حسنی مبارک اور اْن کے دو بیٹوں جمال اور علاء پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومتی خزانے سے چودہ ملین ڈالر کے مساوی مصری کرنسی حاصل کر کے اپنی نجی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کروائی تھی۔ سابقہ مقدمے کے خلاف کی جانے والی اپیل میں اعلیٰ عدالت نے مقدمے کی نئی سماعت کا حکم سنایا تھا۔ اسی مقدے میں گرفتار کیے گئے حسنی مبارک کے بیٹوں کو نئی سماعت مکمل ہونے تک رہا کر دیا گیا تھا البتہ سابق صدر بدستور حکومتی تحویل میں ہیں۔