,امریکی :ٹرین اور ٹریکٹر ٹریلر میں تصادم، 40 مسافر زخمی

,امریکی :ٹرین اور ٹریکٹر ٹریلر میں تصادم، 40 مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیرولینا(آن لائن)امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک ٹرین اور ٹریکٹر ٹریلر کے تصادم میں 40 مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔حادثہ شمالی کیرولینا کے قصبے ریلے کے قریب ایک ریلوے پھاٹک پر پیش آیا۔ ٹرین نے ریلوے لائن پر پھنسے ٹریلر کو ٹکر مار دی جس کے بعد مسافر ٹرین کی اگلی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
کسی زخمی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
حادثے کے وقت ٹرین پر دو سو مسافر سوار تھے جبکہ ٹریلر ڈرائیور نے کود کر جان بچائی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جلد ہی ٹریک کو کھول دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -