کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ
لاہور (نامہ نگار)حکومت کی جانب سے مجرموں کو بلاتفریق پھانسی دینے کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سیشن کورٹ نے کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے منتظر دو قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔ سیشن عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید مجرم ملک اشرف اور طاہر کی تمام اپیلیں مسترد ہونے پر ان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے ہیں جس کے مطابق ملک اشرف کو 17اور طاہر کو 18مارچ کوپھانسی دی جائے گی ۔واضح رہے کہ حکومت نے چند روز قبل عام مقدمات میں ملوث قاتلوں کی سزائے موت پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کرکے ہدایت جاری کی تھی کہ تمام قیدیوں کو بلاتفریق پھانسی دینے کے لئے قانونی اقدامات کئے جائیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے قتل کے عام مقدمات میں ملوث دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ۔ ڈیتھ وارنٹ