شہبازشریف کابس کی ٹکر سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہارافسوس
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ملتان میں بس کی زد میں آکربہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی ایک طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والی طالبہ کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس حکام اور انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیورکو فوری گرفتارکرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے مقدمہ درج کر کے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیاہے۔ اظہارافسوس