سینکڑوں علماء اور100 آستانوں کی گنبدخضراء کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی

سینکڑوں علماء اور100 آستانوں کی گنبدخضراء کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب بھر میں 100سے زائد آستانوں اور سینکڑوں علماء و مشائخ نے 22مارچ کو مینارپاکستان کی تاریخی جلسہ گاہ میں منعقد کی جانیوالی ’’مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس‘‘ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروادی ہے یہ یقین دہائی آستانوں کے سجادگان اور سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو کروائی ہے ، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے راولپنڈی،اسلام آباد گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، خانیوال ، میانوالی ، اٹک ، جہلم سرگودھا، ملتان سمیت کے مختلف شہروں کا ہنگامی دورہ کیا ، تین روزہ دورہ سے واپسی پر انھوں نے گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں کو بتایا کہ مینارپاکستان گراؤنڈ میں منعقد کی جانیوالی ’’مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس‘‘ کی تیاریوں کے سلسلہ میں وہ پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے آئے ہیں ، دورہ کے موقع پر 100سے زائد آستانوں کے سجادگان اور سینکڑوں علماء نے انھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ 22مارچ کی ’’مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس‘‘ میں بھرپور شرکت کریں گے۔کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروانے والے آستانو ں میں آستانہ عالیہ بھکھی شریف ضلع منڈی بہاؤالدین ،آستانہ عالیہ شرقپور شریف، آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف ،آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف و آستانہ عالیہ سرکار جی راولپنڈی،آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان فیصل آباد، آستانہ عالیہ پیر بارو شریف، آستانہ عالیہ دریا شریف اَٹک ،آستانہ عالیہ امام الشاہ احمد نورانی کراچی ، آستانہ عالیہ حامدیہ وآستانہ عالیہ کاظمیہ ملتان شریف، آستانہ عالیہ گولڑہ شریف، آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف، آستانہ عالیہ بھر چونڈی شریف سندھ، آستانہ عالیہ حسینیہ شکر گڑھ، آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف، آستانہ عالیہ کھریپڑ شریف، آستانہ عالیہ کنگ شریف، آستانہ عالیہ سرہندیہ شریف، آستانہ عالیہ سلیمانیہ شریف، آستانہ عالیہ منظور العارفین عارف والا، آستانہ عالیہ سمندری شریف، آستانہ عالیہ والٹن شریف ، آستانہ عالیہ کالا شاہ کاکو، آستانہ عالیہ خواجہ آباد شریف شریف میانوالی، آستانہ عالیہ بندیال شریف خوشاب، آستانہ عالیہ سیال شریف، آستانہ عالیہ مراڑیاں شریف ، آستانہ عالیہ اعوان شریف، آستانہ عالیہ نارووال شریف، آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر، آستانہ عالیہ پیر مٹھا، آستانہ عالیہ کوٹلہ شریف، آستانہ عالیہ گل بہار شریف ، آستانہ عالیہ انتالیس شریف، آستانہ عالیہ راوی ریان شریف شامل ہیں، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کاکہناتھا کہ کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ، ناموس رسالت کے حوالے سے ’’مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس‘‘ تاریخی ثابت ہوگی ۔ سینکڑوں علماء

مزید :

صفحہ آخر -