’’کسی کوحمایت کیلئے بلایانہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ چاہیے‘‘

’’کسی کوحمایت کیلئے بلایانہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ چاہیے‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این)’’کسی کوحمایت کیلئے نہیں بلایا،ہمیں تو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بھی نہیں چاہیے‘‘۔ وزیر اعظم ہاؤس میں گزشتہ رز سیاسی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کے شرکاء اس وقت ششدر رہ گئے جب وزیر اعظم نواز شریف نے نہ صرف اپوزیشن کی طرف سے نئے چیئرمین سینٹ کیلئے نامزد کردہ رضا ربانی کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ ہم ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے بھی اپنی جماعت کے کسی امیدوار کو میدان میں اتارنے کا ارادہ نہیں رکھتے جبکہ سیاسی رہنماؤں کو بلانے کا مقصد محض اتفاق رائے قائم کرنا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -