پنجاب حکومت کے 11افسروں کی ترقی و تبادلے
لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت نے 6افسروں کی گریڈ 19میں ترقی سمیت 11افسران کی تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سیکرٹری امپلیمینٹیشن چیف منسٹر سیکرٹریٹ، راشد کمال الرحمان ڈی سی او شیخوپورہ، سید حیدر اقبال ڈی سی او بہاولنگر، عظمت محمود ڈی سی او گوجرانوالہ کو گریڈ 19میں ترقی دیکر موجودہ عہدوں پر کام کرنے کی ہدایات جاری کیں، ڈاکٹر ناصر اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف ریونیو لگایا گیا ہے۔ علی سرفراز حسین چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کو گریڈ 19میں ترقی دیکر ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ لگایا گیا ہے خاور کمال ڈی سی او خانیوال کو ٹرانسفر کرکے او ایس ڈی، اشفاق احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کو ڈی سی او خانیوال کا اضافی چارج، شہزاد سعید ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن لگا دیا گیا شیخ محمد طاہر اسسٹنٹ کمشنر فورٹ عباس کو او ایس ڈی، طاہر اکرام ڈی ڈی او ایچ آر ایم پاکپتن کی خدمات محکمہ صحت کے سپرد کر دی گئیں۔ ترقی و تبادلے