حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو سٹریٹ پاور سے بنا دینگے ،عمران خان

حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو سٹریٹ پاور سے بنا دینگے ،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) تحریک انصاف کے خوف سے اکٹھی ہوچکی ہیں اور اگر حکومت نے سیدھے راستے سے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو سٹریٹ پاور سے بنا دینگے۔ چےئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدواررضا ربانی کو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ رضا ربانی پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ہے تاہم ان کی کارکردگی دیکھ کر حمایت یا مخالفت کا فیصلہ کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر ہمایوں مندوخیل سمیت سابق10ارکان قومی و صوبائی اسمبلی راؤ قیصر، رانا زاہد توصیف، خواجہ شیراز، غیاث میلہ صفدر شاکر، ناصر چیمہ، رانا آفتاب، چوہدری ارشد، پیر مختار اور مسز صفدر شاکرکی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے مزید سیاسی شخصیات جلد تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ2015 الیکشن کا سال ہے ،قومی اسمبلی کے حلقہ122سے متعلق نادرا کا نتیجہ آنے والا ہے کیونکہ متعلقہ جج نے ایک مہینے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی اور اس سلسلہ میں نادرا کے چیئرمین سے بھی خود ملاقات کروں گا ، عمران خان کا کہنا تھا کہ مک مکا کی سیاست نے قوم اور ملک کو تباہ کردیا ہے ، عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کا پیسہ باہر پڑا ہے تام اب عوام جاگ چکے ہیں لہٰذابندر بانٹ نہیں چلنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں ہمارے ایم پی ایز کو کروڑوں روپے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے مسترد کردیا حالانکہ انہوں نے کبھی زندگی میں ایک کروڑ روپے تک نہیں دیکھا۔ عمران خان نے کہاکہ ہمارے ملک میں کئی اچھے سیاستدان دوجماعتی نظام کے چکر میں پھنس چکے ہیں جبکہ یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان کے تمام سیاستدان کرپٹ ہیں مگر تحریک انصاف اچھے سیاستدانوں کوقبول کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -