بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب مزدور عدالت میں پیش،رہائی کا حکم

بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب مزدور عدالت میں پیش،رہائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے حکم پربیلف نے قصور میں چھاپہ مارا عدالت نے بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب ہونے والی 3خواتین سمیت 6 افراد کی رہائی کاحکم دے دیا۔قصور میں بیلف کے چھاپے میں بھٹہ مالک کی قید سے بازیاب ہونے والے 6مزدوروں کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا تو بھٹہ مالک احسن سرورکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ مزدور نہیں ہیں یہ ڈرامے بازہیں انہوں نے پہلے بھٹہ مالک سے 14لاکھ روپے لئے اور اب عدالت میں جھوٹ بول رہے ہیں۔جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ ایڈوانس کی بنیاد پر کسی کو غلامی پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ،رفاضل عدالت نے خبر دار کیا کہ قانون کے تحت اب بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج ہوگا اور گرفتاری کا حکم جاری کیا جائیگا جس پر بھٹہ مالک کے وکیل نے عدالت سے معذرت کرکے دلائل واپس لے لئے۔ رہائی کاحکم

مزید :

صفحہ آخر -