سکیورٹی خدشات ،پنجاب میں سرکاری سطح پر موبائل فوج ایپلیکیشین ’’وائبر ‘‘کے استعمال پر پابندی

سکیورٹی خدشات ،پنجاب میں سرکاری سطح پر موبائل فوج ایپلیکیشین ’’وائبر ‘‘کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل)پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر صوبے میں سرکاری سطح پر موبائل فون کی وائبر ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے صوبے کے تمام انتظامی سیکرٹریوں ،آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسروں ، تمام ڈویژنوں کے کمشنروں ، آرپی اوز ،سی پی اوز،ڈی سی اوز اور ڈی پی اوزکو وائبر کے استعمال سے روک دیا ہے۔ ہدایات کابینہ ڈویژن کے ماتحت نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ(این ٹی آئی ایس بی)کے خط کی روشنی میں کیا گیا۔معلوم ہواہے کہ کابینہ ڈویڑن کے ماتحت ادارے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سکیورٹی بورڈ(این ٹی آئی ایس بی)کی طرف سے پنجاب حکومت کو ایک خط جاری کیا گیا ہے۔جس میں موبائل فون کی ایپلیکیشن وائبر کے سرکاری سطح پر استعمال کے حوالے سے شدید تحفظات اور خدشات کا اظہار کیا ہے۔خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ وائبر چار اسرائیلی پارٹنروں ٹالمن مارکو، ایگورمزینکی، سانی مرولی اور اوفر سموچاکی ملکیت ہے۔جو کہ اسرائیل کی وزارت دفاع سے منسلک ہیں۔2دسمبر 2010کو سکائپ کے مقابلے میں شروع کی جانے والی یہ سروس اسرائیل سے ہی کنٹرول کی جاتی ہے۔وائبر کے دنیا بھر میں 28کروڑ صارفین میں سے 10کروڑ سے زائد ایکٹو صارفین ہیں۔خط میں وائبر کے استعمال اور فیچرز پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اور بتایا گیا ہے۔ کہ وائبر کے تحت کی جانے والی کالز اور بھیجے جانے والے میسیج وغیرہ قطعی محفوط نہیں ہیں۔اوروائبر کمپنی اپنے صارف کے نہ صرف فون بک ایڈریس اور کا لز کی تفصیلات کے حصول پر عبور رکھتی ہے۔ بلکہ صارف کی لوکیشن ، کال کی ریکارڈنگ ، میسیج کے ٹیکسٹ اورنیٹ ورک تک رسائی بھی رکھتی ہے۔اسی طرح وائبر چاہے تو صارف کی فون بک ڈیلیٹ کردے یا اس میں تبدیلی پیدا کردے ۔ صارف کے نیٹ ورک سے رابطے کو تبدیل کردے۔چاہے تو وائی فائی کنیکشن کی تفصیلات حاصل کرلے۔سنکروننگ سیٹنگز کی معلومات حاصل کرلے۔محفوظ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلے یا پھر سسٹم کی سینٹگز تبدیل کردے۔خط میں خدشات بیان کیے گئے ہیں کہ وائبر ایپلیکیشنز صارف کے فون بک کی تفصیلات ، کال لاگ ، ایس ایم ایس اور لوکیشن وغیرہ سرور کو ارسال کرسکتی ہیں۔ صارف کی حساس اور خفیہ معلومات لیک ہوسکتی ہیں۔خدشہ ہے کہ وائبر حکومتی سطح پر چلایا جانے والا ایک میڈیا ہے۔جس کے انویسٹرز جانے پہچانے نہیں ہیں۔پنجاب حکومت نے وفاقی ادارے کی طرف سے خط موصول ہونے کے بعد صوبے میں سرکاری سطح پر موبائل فون کی وائبر ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے صوبے کے تمام انتظامی سیکرٹریوں ،آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسروں ، تمام ڈویژنوں کے کمشنروں ، آرپی اوز ،سی پی اوز،ڈی سی اوز اور ڈی پی اوزکو وائبر کے استعمال سے روک دیا ہے۔ اور ہدایات جاری کی ہیں۔کہ اگر متذکرہ بالا کسی سرکاری افسر کے لیے وائبر کا استعمال نہ گزیر ہے تو وہ الگ سے موبائل فون استعمال کرے اور وائبر کو سرکاری مقصد کے لیے قطعاً استعمال نہ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -