سڑکوں پر احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کے ضلعی صدور کا اجلاس طلب
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ آج(11) مارچ کو چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ان کی رہائشگاہ بنی گالہ اسلام آباد میں پنجاب کے تمام ضلعی صدور کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے ، اجلاس میں تمام ضلعی صدور اپنے اپنے ضلع کی سالانہ تنظیمی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے، این اے 122 کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی کادھاندلی کے خلاف دوبارہ سڑکوں پر آنے کے حوالے سے ضلعی صدور کو چیئرمین عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے ، اعجازاحمدچوہدری نے اجلاس میں تمام ضلعی صدور کواپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔