بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار ) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے ۔ گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز منگلہ اور جہلم میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت سب سے کم درجہ حرار ت کالام میں منفی5 0جبکہ استورمیں منفی 04،مالم جبہ، پاراچنار، راولاکوٹ میں منفی02، قلات،گوپس، دیر، دروش،سکردو اور مری میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ ملک کے بڑے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت اسلام آباد 07 لاہور 08 کراچی 16 پشاور 06 کوئٹہ 03 گلگت 02 مری منفی 01 سکردو منفی 01 ملتان اور فیصل آباد08 حیدرآباد 12 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔

مزید :

صفحہ اول -