14 مارچ کو فیصل آباد میں پہیہ جام ہڑتال ہو گی،حامد رضا
فیصل آباد(بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ14 مارچ کو فیصل آباد میں پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔ رانا ثناء اللہ کے گھر کے باہربھی دھرنا ہو گا ۔رانا ثناء اللہ اور میاں شہباز شریف رات کی تاریکیوں میں کالعد م جماعت کے سربراہ ملک اسحاق سے ملاقاتیں کرتے ہیں ۔اب حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔پنجاب حکومت پولیس سے علماء کی توہین کروا رہی ہے۔احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے۔14مارچ کو فیصل آباد کو داخلی و خارجی راستوں پر بند کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام تنظیمات اہل سنت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلا دھرنا شہر میں مختلف مقامات پر ہو گا اور آٹھوں بازاروں کو بند کیا جائے گا اس سلسلہ میں انجمن تاجران سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔تاجر برادری اور وکلاء ، سول سوسائٹی دھرنے میں شریک ہوں گی۔صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا کہ اگلے دھرنے میں ہمارے ساتھ مائیں ، بہنیں بھی ہوں گی۔