کرائے داری ایکٹ کے تحت17مقدمات درج
لاہور(کرائم سیل)رات گئے پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کر کے کرائے داری ایکٹ 2015کے تحت مختلف تھانوں میں 17مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کے مطابق اب ہر گھر میں تلاشی لی جا رہی ہے۔ اور ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے کرائے داروں اور مالک مکانوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔