غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے متعلقہ اداروں سے فیس وصولی کی تجویز
لاہور(کرائم سیل)صوبہ بھر میں نجی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس کے جوانوں کی طرف سے اعلٰی افسران کوغیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے عوص متعلقہ اداروں سے سیکیورٹی فیس وصولی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے 79نجی منصوبوں پر کام کرنے والے 488چینی باشندوں کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے رینجرز کے 90اور پنجاب پولیس کے 362ملازمین خصوصی سیکیورٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔ان اداروں سے حفاظتی ڈیوٹی کے عوض سیکیورٹی فیس وصول کی جائے گی ۔