ٹریفک حادثات میں دو نوجوان زخمی،ہسپتال میں منتقل
لاہور(کرائم سیل)مختلف ٹریفک حادثات میں دو نوجوان زخمی ، ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شادمان کے علاقہ شادمان چوک میں پوسٹ آفس کے قریب ویگن کی ٹکر سے 25سالہ موٹر سائیکل سوار زین جبکہ فرودوس مارکیٹ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 20سالہ مرتضیٰ کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔ دونوں زخمیوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں منتقل دیا گیاہے ۔