ہنجروال پولیس نے اغوا برائے تاوان کے 4ملزموں کوگرفتار کر لیا
لاہور(کرائم سیل)ہنجروال پولیس نے اغواء برائے تاوان کے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان عثمان،فہد،وقار اور عمران اغوابرائے تاوان کی متعددوارداتوں میں ملوث تھے۔ ان کو اکبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔