متعدد وارداتوں میں ملوث ماثی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 6 ملزم گرفتار

متعدد وارداتوں میں ملوث ماثی ڈکیت گینگ کے سر غنہ سمیت 6 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)سی آئی اے پولیس نے قتل، گن پوائنٹ پر شارع عام پرشہریوں سے ڈکیتی ، راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ماثی ڈکیت و چور گینگ کے سرغنہ سمیت6 ملزموں کو گرفتار کر کے ملزموں سے لوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس کے احکامات کے تحت شہر بھر میں آپریشنز،انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کی سپیشل ٹیمیں ڈاکوؤں ، چوروں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔ ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شب وروز کی محنت کے بعد مختلف خفیہ معلومات کی روشنی میں قتل،ڈکیتی ،راہزنی اور نقب زنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ماثی ڈکیت و نقب زن گینگ کے سرغنہ محمد مسکین عرف ماثی اور اس کے 5ساتھیوں داؤد علی، واصف علی، محمد شان عرف کالا، محمد منشاء اور مجاہد حسین کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ 2موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، نقدی، دیگر قیمتی اشیا،خنجر اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان نے 2012 میں اپنے ہوٹل ملازم صنوبر کے ساتھ مل کر گلزار نامی شخص کو چھریاں مار کر قتل بھی کر دیا تھا ۔علاوہ ازیں ملزمان انتہائی سفاک ہیں جنہوں نے دربار کی گدی نشینی کے جھگڑے کی بناء پر ستو کتلہ میں اپنے پیر بھائی عظیم بٹ کو فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا تھا ۔ گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر تمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی قتل، ڈکیتی ، راہزنی اور نقب زنی کی وارداتوں میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں اور جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گینگ بنا کر وارداتیں شروع کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے شادباغ، ہربنس پورہ، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن، نواب ٹاؤن، لٹن روڈ، ہڈیارہ، شالیمار، ستو کتلہ، باغبانپورہ، غازی آباد اور کوٹ لکھپت کے علاقوں میں ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کی32 مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے خطرناک ملزمان کے گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے۔

مزید :

علاقائی -