فیکٹری ایریا نوجوان نے لو میرج کرنیوالی حاملہ بہن کو قتل کر دیا ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم سیل) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں لومیرج کر نے والی حاملہ بہن کو بھائی نے قتل کردیا قتل ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وادی۔تفصیلا ت کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ نظام پورہ کے رہائشی محمد اقبال کی 22سالہ بہن مہوش نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی ۔گزشتہ ورز وہ اپنے بھائی سے ملنے کے لیے اس کے گھر آئی ہو ئی تھی کہ اس نے اسے پھندا دے کر قتل کر دیا ۔پولیس نے اقبال کو گرفتار کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی جبکہ مقتولہ کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے۔ایس ایچ او فیکٹری ایریا نیازی نے روز نامہ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مقتولہ کو پسند کی شادی کر نے پر اس کے بھائی نے قتل کیا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا تھا کہ ملزم اقبال کچھ عرضہ قبل سعودیہ سے واپس پاکستان آیا تھا، مہوش اس کو ملنے کے لیے اس کے گھر آئی تھی کہ اس کو موت نے آلیا ۔