شادباغ ، دیہاتیوں کے گودام سے چور گندم لیکر فرار ہوگئے
لاہور(کرائم سیل) شادباغ کے علاقہ میں نامعلوم چور دیہاتیوں کے گودام سے سال بھر کی گندم چرا کرفرار ہوگئے۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔محمد حسین ،وقار اور علی نے بتایا کہ وہ جھگیاں گاؤں کے رہائشی ہیں۔ ان کے گھر سے ملحقہ گودام میں ان کی سال بھر کی گندم پڑی ہوئی تھی جس کو چور لے گئے ۔اس حوالے سے ہم نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے لیکن تاحال کسی چور کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔