ورلڈکپ2015ء، سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148رنز سے شکست دیدی، سنگا کارا مین آف دی میچ

ورلڈکپ2015ء، سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148رنز سے شکست دیدی، سنگا کارا مین آف دی ...
ورلڈکپ2015ء، سری لنکا نے سکاٹ لینڈ کو 148رنز سے شکست دیدی، سنگا کارا مین آف دی میچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوبارٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈکپ2015ء کے پول میچ میں سری لنکانے سکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دیدی ہے۔ سری لنکانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 364رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم215رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکن بلے باز 124رنز کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
سکاٹ لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں43.1اوور میں 215رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ سکاٹ لینڈ کے بلے بازوں میں موسن اور کولمن نے 118رنز کی شاندار پارٹنرشپ کھیلی جس میں مومسن 60اور کولمن نے 70رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
سکاٹ لینڈ کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 0.2اوور میں بغیر کوئی رنز کے کاؤٹزر ملینگا کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ میکلوڈ11رنز پر 7.3 اوور میں 26 کے مجموعی سکور پر کلسیکرا کی بال پر آؤٹ ہوئے۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکن 19 رنز پر دلشان کی بال پر 44 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ سکاٹ لینڈ کے چوتھا کھلاڑی مومسن 60رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے پریرا کی بال پر 162 کے مجموعی سکور ؤر آؤٹ ہوئے۔
کولمین 70 رنز پر کلسیکرا کی بال پر 189 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ 192 کے مجموعی سکور پر لیسک بھی کلسیکرا کی باپ پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔کراس چمیرا کی بال پر 7 رنز بنا کر سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔

ملینگا نے سکاٹ لینڈ کی کھلاڑی ٹیلر کو 3 رنز پر 209 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کیا۔برینگٹن 29رنز پر چمیرا کی بال پر کلسیکرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 210تھا اور سکاٹ لینڈ کے آخری کھلاڑی ڈیوی 4رنز پر چیمرا کی بال پرتری مانے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے بالرؤں میں چمیرا اور کلسیرا نے 3,3 ملینگا نے 2 جبکہ دلشان اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز 9وکٹوں کے نقصان پر363رنز بنائے جس میں کمار سنگاکار نے ون ڈے کیرئیر کی مسلسل چوتھی سنچری بنانے والے بلے بن گئے انہوں نے 95گیندوں پر 4چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 124رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ دلشان نے 104 اور کپتان میتھیوز نے 51رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
سری لنکا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 5.3اوور میں 21کے مجموعی سکور پر تری مانے 4رنز پر ایمنز کی بال پر مومسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔ سری لنکا کی طرف سے دلشان اور سنگا کارا نے 195 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دلشان 104پر ڈیوی کی بال پر میکلوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور کمار سنگا کارا 124رنز کی اننگز کھیل کر ڈیوی کی بال پر کراس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ جے وردھنے 2رنز بنا کر ڈیوی کی بال پر میکلوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 244 تھا۔ کسل پریرا 24رنز بنا کر 289 کے مجموعی سکور پر ٹیلر کی بال پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان میتھیوز 51 رنز کی اننگز کھیل کر میکن کی بال پر 326 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی ساتویں وکٹ 328 کے مجموعی سکور پر گری جس میں تیسارا پریرا برینگٹن کی بال پر 7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آٹھویں کھلاڑی پراسانا 3رنز پر ایمنز کی بال پر آؤٹ ہوئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 331 تھا۔لیستھ ملینگا ایک رنز بنا کر 336 کے مجموعی سکور پر برینگٹن کی بال پر آؤٹ ہوئے اور کلسیکرا 18اور چمیرا 12رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سکاٹ لینڈ کے بالرؤں میں ڈیوی3، ایمنز اور برینگٹن نے 2,2 جبکہ ٹیلر اور میکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔