رینجرز نے مواصلاتی رابطہ منطقع کردیا، ٹی وی اور کمپوٹرتوڑدیئے : ایم کیوایم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے رینجرز کے چھاپے کے خلاف پرامن احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ رینجرز اہلکاروں نے ٹیلی فون او رکیمرے بند کردیئے جبکہ کمپوٹر، ٹی وی او ردیگرسامان توڑ دیا۔
ایم کیوایم مرکز پر رینجرز کے چھاپے ، غیرقانونی سرگرمیوں کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
ایم کیوایم نے اپنے اعلامیہ میں کہاہے کہ عامر خان ، عبدالحسیب ، سلیم دانش ، ارشدحسین ، ایوب شیخ اور ریحان ظفرسمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا، تنظیمی فائلز بھی قبضے میں لے لیں جس کی وجہ سے تنظیمی سرگرمیاں بھی معطل ہونے کاخدشہ ہے ۔ایم کیوایم کاکہناتھاکہ رینجرز نے الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، ایم کیوایم مرکز کا دنیا بھرسے رابطہ منقطع کردیا، ٹیلی فون اور کیمرے بند کردیے گئے ۔
متحدہ قومی موومنٹ نے نائن زیرپر چھاپے او رگرفتاریوں کے خلاف وزیراعظم نوازشریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کا اعلان کردیااور تاجروں ، ٹرانسپورٹرز سے ساتھ دینے کی اپیل کردی ۔