الطا ف حسین کی بڑی بہن کے گھر پر بھی چھاپہ مارے جانے کا انکشاف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے انکشاف کیاہے کہ الطاف حسین کی بڑی بہن سائرہ اسلم کے گھر پر بھی رینجرز نے چھاپہ مارا۔ ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین کی بڑی بہن 68سالہ سائرہ اسلم ایک مکان میں تنہازندگی گزاررہی ہیں لیکن رینجرز نے اُنہیں بھی نہیں بخشااور اُن کے گھر پر چھاپے کے دوران توڑ پھوڑ کی لیکن کوئی چیز قبضے میں نہیں لی ۔
دوسری طرف فیصل سبزواری کاکہناتھاکہ سائرہ اسلم کے گھر میں دودفعہ ریڈہوئی ، حکمران اُن کے گھر پر چھاپے کی وجوہات بتائیں ۔