جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق خیبرپختوانخواہ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سینیٹر منتخب ہوجانے کی وجہ سے خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیاہے اور قوی امکان ہے کہ آج ہی استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوجائے گا۔
بتایاگیاہے کہ سراج الحق جمعرات کو سینیٹ میں بطور سینیٹر اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے ۔
سراج الحق کاکہناتھاکہ اُن کے استعفے سے خالی ہونیوالی نشست پر جماعت اسلامی کے کسی امیدوار کا تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا تاہم اس ضمن میں پارٹی مشاورت کے بعد جلدہی فیصلہ کرلیاجائے گا۔