مردوں کو کس طرح کی خواتین کی تلاش ہوتی ہے ؟ جدید تحقیق نے پول کھول دیا

مردوں کو کس طرح کی خواتین کی تلاش ہوتی ہے ؟ جدید تحقیق نے پول کھول دیا
مردوں کو کس طرح کی خواتین کی تلاش ہوتی ہے ؟ جدید تحقیق نے پول کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) حس مزاح انسانی شخصیت کو خوبصورت بنانے میں بنیادی ترین کردار ادا کرتی ہے اور شاہد یہی وجہ ہے کہ خواتین ان مردوں سے بہت متاثر ہوتی ہیں کہ جو انہیں ہنسا سکتے ہیں اور اپنی باتوں سے انہیں خوش رکھ سکتے ہیں۔
امریکا کی یونیورسٹی آف میامی کی تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ خواتین اچھی حس مزاح والے مردوں کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہیں اور ان کے ساتھ زیادہ خوش رہتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اچھی حس مزاح اچھی لسانی صلاحیت کی عکاس ہے اور اچھی لسانی صلاحیت کا مطلب زیادہ ذہانت اور کامیابی ہے۔

خوبرو حسیناؤں کو اپنے ہتھیا ر دینا پولیس اہلکار کو بہت مہنگا پڑا
اس کے برعکس مرد ایسی خواتین کو زیادہ پسند کرتے ہیں جو ان کے سنائے ہوئے لطیفوں پر خوب ہنستی ہوں۔ مردوں کو اس بات سے زیادہ غرض نہیں ہوتی کہ ان کی خاتون کتنی ذہین ہے اور اس کی حس مزاح کتنی اچھی ہے بلکہ جو خاتون ان کی باتیں سن کر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائے وہ اسی کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔
اس تحقیق میں ماہر سائنسدان لیانا ہون اور ان کی ٹیم نے 80 خواتین اور مردوں کے جنس مخالف کی طرف رویے کا مطالعہ کیا۔ سائنسدان لیانا ہون نے اپنی پی ایچ ڈی بھی اسی موضوع پر کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -