دنیا کا وہ ملک جس نے منشیات کو قانونی قرار دے دیا، نشئیوں کی موجیں
ڈبلن (نیوز ڈیسک) آئرلینڈ کی کورٹ آف اپیلز کے ایک حالیہ فیصلے نے متعدد ممنوعہ ادویات اور منشیات کو قانونی قرار دے دیا ہے اور جب تک نیا قانون نہیں آتا ان ممنوعہ اشیاء کا رکھنا اور استعمال کرنا قانون کی گرفت سے آزاد ہوگا۔ ایک سرکاری ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ عدالت کے فیصلے کے بعد ملکی قانون میں ایک افسوسناک تبدیلی آچکی ہے جس کے تحت ایکسٹسی، کرسٹل میتھ اور کیٹامائن جیسی ادویات اور منشیات قانونی قرار پاچکی ہیں۔
حکومت نے فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کرکے نئی قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قانونی قرار دی گئی ادویات اور منشیات کو دوبارہ سے غیر قانونی قرار دیا جاسکے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے قانون کی منظوری اور نافذ العمل ہونے میں کم از کم بھی دو دن لگیں گے اور اس دوران ممنوعہ ادویات و منشیات کی خرید و فروخت اور تحویل مکمل طور پر قانونی رہے گی۔