بھارتی جج نے گاندھی پر خوفناک الزام لگادیا، ہنگامہ برپا کردیا

بھارتی جج نے گاندھی پر خوفناک الزام لگادیا، ہنگامہ برپا کردیا
بھارتی جج نے گاندھی پر خوفناک الزام لگادیا، ہنگامہ برپا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت کے ایک نامور اور شہرت یافتہ سینئر جج نے بھارت کے بابائے قوم اور عظیم ترین قرار دئیے جانے والے رہنما گاندھی کو برطانوی استعمار کا ایجنٹ اور متحدہ بھارت سے غداری کرکے اسے توڑنے والا سازشی قراردے دیا ہے۔
جسٹس مرکانڈے کاجو کے اس تہلکہ خیز بیان کے بعد بھارت میں بھونچال آگیا ہے اور میڈیا، سرکار اور عوام میں ہر کوئی اسی بیان کا تذکرہ کرتا نظر آتا ہے۔ جسٹس کاجو کا کہنا ہے کہ کہ گاندھی ہی وہ شخص تھے جنہوں نے برطانوی سامراج کا کارندہ بن کر اپنے ہی وطن میں پرامن زندگی گزارنے والے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان دراڑ ڈالی اور برطانیہ کی ’’تقسیم کرو اور حکمرانی کرو‘‘ کی ناپاک پالیسی کو عملی جامہ پہنایا۔
سینئر جج کا یہ بیان لندن کے پارلیمنٹ سکویئر میں گاندھی کے مجسمے کی رونمائی سے عین پہلے سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک حالیہ مضمون میں کہا ہے کہ اگر حقائق پر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے گاندھی ایک برطانوی ایجنٹ تھے اور انہوں نے بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اپنے موقف کی وضاحت کے لئے انہوں نے گاندھی کی تقریروں اور تحریروں کے مفصل حوالے بھی دئیے ہیں اور نتیجہ اخذ کیا ہے کہ گاندھی کے خیالات محض احمقانہ اور جاگیردارانہ نظریات پر مشتمل ہیں۔ ان میں کثرت سے ہندوؤں اور مسلمانوں کو لڑانے اور بھارت کو توڑنے کا خیال غالب نظر آتا ہے۔ جسٹس کاجو نے جامع دلائل پیش کرنے کے بعد سوال کیا ہے کہ کیا ایسا شخص ’’قوم کا باپ‘‘ کہلانے کے لائق ہے؟

مزید :

ڈیلی بائیٹس -