داعش کے کارکن فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں ؟ رہائی پانے والے قیدی کے انکشافات نے دنیا کو حیران کر دیا
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کا جب بھی ذکر ہو تو ذہن میں خطرناک جنگجوﺅں اور ان کی خوفناک لڑائیوں سے بھرپور زندگی کا تصور ابھرتا ہے لیکن اس تنظیم کی قید سے رہائی پانے والے ایک فرانسیسی شہری نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کے جنگجوﺅں کی زندگی ہمارے عام تصورات کی نسبت بہت مختلف اور رنگین ہے۔
فرانسیسی شہری نکولس ہینن کا کہنا ہے کہ انہوں نے قید کے دوران جنگجوﺅں کی زندگی کا بغور مشاہدہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جنگجو اپنے فارغ وقت میں امریکی، برطانوی اور دیگر یورپی ممالک کے ٹی وی چینلز اور فلمیں بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ جنگجوﺅں کی پسندیدہ تفریحات میں مختلف قسم کے کارٹونز، خصوصاً ٹیلی ٹبیز اور گیم آف تھرونز جیسے رئیلٹی شوز شامل ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں نکولس نے بتایا کہ جنگجو ہر قسم کے ٹی وی شو اور فلمیں دیکھتے ہیں اور وہ خاص طور پر دلکش مغربی حسیناﺅں کے بہت بڑے مداح ہیں۔
ایٹمی ٹیکنالوجی ،پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا،انتہائی دلچسپ اعدادو شمار
ان کا کہنا ہے کہ جنگجوﺅں کی اکثریت وہ لوگ ہیں کہ جن کا ماضی میں شدت پسندی کے ساتھ تعلق نہ تھا لیکن وہ داعش میں شامل ہونے کے بعد قتل و غارت کے مرتکب ہوئے اور پھر ان کے لئے واپسی کا کوئی راستہ نہ رہا۔ نکولس کہتے ہیں کہ اس قسم کے جنگجو اپنی متشدد زندگی سے فرار کے لئے ٹی وی اور فلم جیسی تفریحات کا سہارا لیتے ہیں۔