چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر اپوزیشن پارٹیوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری شجاعت کی رہائش پر اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا فیصلہ نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہوا جو کہ بے نتیجہ ہی ختم ہو گیا ۔اجلاس میں ایک سے زیادہ پارٹیوں نے اپنا امیدوار لانے کی درخواست کی جس کی وجہ سے تمام جماعتوں میں اتفاق نہ ہو سکا۔اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہناتھا کہ بلوچستان سے 2پارٹیاں اجلاس میں شریک نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے ڈپٹی چیئرمین کا فیصلہ نہیں ہو سکااور امید ہے کہ کل تک ڈپٹی چیئرمین کے امیدوارکا فیصلہ ہو جائے گا۔
عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف پنجاب کا اجلاس ،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کاحکم