8ماہ کا حمل لیکن پھر بھی پیٹ باہر نہیں ، خوبرو ماڈل نے راز سے پردہ اٹھا دیا

8ماہ کا حمل لیکن پھر بھی پیٹ باہر نہیں ، خوبرو ماڈل نے راز سے پردہ اٹھا دیا
8ماہ کا حمل لیکن پھر بھی پیٹ باہر نہیں ، خوبرو ماڈل نے راز سے پردہ اٹھا دیا

  


لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ سپر ماڈل سارا سٹیج نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ساڑھے آٹھ ماہ کی حاملہ ہیں لیکن چونکہ بظاہر ان کا جسم پہلے کی طرح ہی دبلا پتلا نظر آتا ہے اور وہ ہمیشہ کی طرح چاق و چوبند ہیں، لہٰذا ان کے انکشاف نے ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

سپر ماڈلز کو ضرورت سے زیادہ کم وزن ہونے کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ان کی تقلید کرتے ہوئے نوعمر لڑکیاں بھی اپنی صحت تباہ کرلیتی ہیں۔ سارہ سٹیج کے حمل کی مدت تقریباً مکمل ہونے کے باوجود ان کے جسم پر اس کے آثار نظر نہ آنا ناقدین کے لئے نہایت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ ان پر اعتراض کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ حاملہ ہونے کے باوجود سخت ورزشیں کرتی رہی ہیں اور اپنا سپر ماڈل امیج برقرار رکھنے کے لئے اپنی اور ہونے والے بچے کی صحت سے کھیلتی رہی ہیں، لہٰذا ان کا اقدام قابل تحسین ہونے کی بجائے قابل مذمت ہے۔

مردوں کو کس طرح کی خواتین کی تلاش ہوتی ہے ؟ جدید تحقیق نے پول کھول دیا

دوسری جانب سارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حاملہ ہونے کے باوجود غیر معمولی طور پر دبلی پتلی رہ کر خوبصورتی کانیا معیار متعارف کروادیا ہے۔ یہ بحث ہر گزرتے لمحے کے ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس