ایپل آئی واچ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ، بڑی خامی سامنے آ گئی

ایپل آئی واچ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ، بڑی خامی سامنے آ گئی
ایپل آئی واچ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ، بڑی خامی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) ایپل کے سربراہ ٹم کک نے اپنی کمپنی کی نئی نویلی سمارٹ واچ کی افتتاحی تقریب میں فخریہ طور پر بتایا کہ اس کی بیٹری 18 گھنٹے تک چلے گی لیکن دوسرے ہی دن یہ افسوسناک انکشاف ہوگیا کہ یہ اوسطاً چھ سے آٹھ گھنٹے بمشکل نکال پائے گی۔ ایپل کے اپنے پری پروڈکشن ٹیسٹوں کے سامنے آنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس کی سمارٹ واچ تقریباً ساڑے 6 گھنٹے میوزک چلاسکتی ہے۔ اسے کال کے لئے استعمال کرنے کی صورت میں اس کی بیٹری تین گھنٹے میں ختم ہوجائے گی۔

آئی واچ کی قیمت کتنی ہو گی؟تمام تفصیلات سامنے آ گئیں

ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ناصرف ایپل واچ کا سٹینڈ بائی ٹائم بتائے گئے وقت سے کم ہے بلکہ اس کے مختلف فیچر استعمال کرنے کی صورت میں بیٹری ٹائم غیر متوقع حد تک کم ثابت ہوا ہے۔ دوسری جانب کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان انکشافات کی بنیاد پری پروڈکشن ٹیسٹ پر رکھی گئی ہے اور اصل پراڈکٹ کے بیٹری ٹائم کے بارے میں مزید ٹیسٹ لے کر ہی تجزیہ جاری کیا جا سکتا ہے۔