کوٹلہ جام میں ہو ٹل پر دستی بم حملہ 4 افراد زخمی راہگیر بھی شامل
دریا خان(مانیٹرنگ ڈیسک)کو ٹلہ جام میں ہو ٹل پر دستی بم حملہ ہوا ہے جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے کو ٹلہ جا م میں ہو ٹل پر حملہ کیا جس سے راہگیر سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔راہگیروں کا کہناہے کہ ہو ٹل پر 2 دستی بم پھینکے گئے۔پو لیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اپریل یا مئی میں پٹرول بحران پھر پیدا ہوسکتا ہے، پی ایس او کی وارننگ