سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹر پر پابندی عائد کر دی

سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹر پر پابندی عائد کر دی
سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹر پر پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے نسل پرستانہ ٹویٹ کرنے پر پاکستانی نژاد آل راﺅنڈ ماجد حق پر ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ کی ٹیم میں کھیلنے والے پاکستانی نژاد آل رائونڈر ماجد حق کو سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا جس پر انہوں نے سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ پر نسل پرستی کا الزام لگاتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ”اگر آپ اقلیت میں ہوں اور رنگ و نسل کو اہمیت دی جائے تو پھر وہاں جگہ بنانا مشکل ہو جاتا ہے اور اسی لئے وہ نسل پرستی کا شکار ہوئے ہیں۔ سکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس ٹویٹ کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف قرار دے کر ماجد حق پر ورلڈکپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ماجد حق سکاٹ لینڈ کی جانب سے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر ہیں جنہوں نے اب تک 60 وکٹیں حاصل کی ہیں اور 3 نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -