ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ، چوہدری شجاعت کے بعد آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ، چوہدری شجاعت کے بعد آصف زرداری کی مولانا فضل ...
ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ، چوہدری شجاعت کے بعد آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے بعد متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کو نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے تاحال کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔اسی حوالے سے اسلام آباد میں زرداری ہاﺅس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے جبکہ اس ملاقات میں بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر اتفاق نہیں کیا جا سکا۔ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت زرداری ہاﺅس سے روانہ ہو گئے ہیں جبکہ ان کے بعد جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے آصف زرداری کی ملاقات شروع ہو گئی ہے جس میں ڈپٹی چیئرمین کے نام پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

الطاف حسین کا بیان دہشتگردی کا اعتراف ہے،قومی سلامتی کے ادارے نو ٹس لیں:لیاقت بلوچ

یاد رہے حکومت اور اپوزیشن متفقہ طور پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار سامنے لانے کی خواہشمند ہیں لیکن دوسری جانب یہ امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔واضح رہے جمعیت علماءاسلام ف سمیت مسلم لیگ ق ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور اے این پی اپنے جماعت کے سینیٹر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کروانا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک کسی جماعت کے سینیٹر پر اتفاق نہیں کیا جا سکا ۔