LAMUDI نے یونیورسٹی طلباء کیلئے سکالر شپ فنڈ لانچ کردیا
لاہور(پ ر)پاکستان کی سب سے بہترین رئیل اسٹیٹ کی ویب سائٹ Lamudi نے پاکستانی نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کے جذبہ کو پروان چڑھانے اور نجی کارپوریٹ سیکٹر میں عملی تجربہ حاصل کرنے کی سہولت کیلئے سکالر شپ فنڈ کا آغازکیا ہے۔سکالرشپ پروگرام ہرسمسٹر میں ایک یونیورسٹی طالب علم کو سپانسرکرے گا اور اس کو 25000 روپے مالیت کا سکالرشپ اورکنٹری ڈائریکٹر سعد ارشدکے دفترمیں ایک مکمل ورکنگ ڈے کیلئے کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی نظروں سے ایک عالمی کارپوریٹ کمپنی میں پوسٹ گریجویٹ کی سطح کے کام کے ماحول کی جھلک دیکھ سکے۔سعدارشد کا کہنا ہے کہ کسی فرد یا قوم کی ترقی میں تعلیم کا بہت بڑا کردارہے اور Lamudi نے بالخصوص پاکستان میں اس شعبہ کی اہمیت کومحسوس کیا ہے جو دنیا میں سب سے کم یعنی 59 فیصد شرح خواندگی رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہونہار طالب علموں کے خواب کو حقیقت بنانے اور حقیقی کارپوریٹ زندگی میں اونچا مقام دلانے کیلئے اس اسکالر شپ فنڈ کا آغاز کیا ہے۔یونیسکو کی 2009 گلوبل ایجوکیشن ڈائجسٹ کے مطابق پاکستانیوں کی صرف 6 فیصدیونیورسٹی طالب علم ہیں اورحکومت نے 2015ء کے اختتام تک اس تعداد کو 10 فیصد تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ Lamudi.pk اس تعدادمیں اضافہ اور محدود مواقعوں تک رسائی والے مستحق طلبہ کے تعلیم کے خواب کوتعبیردینے میں مدد کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔تاہم اس سکالر شپ فنڈ کے لئے اہل ہونے کے شرائط کے سلسلے میں ایک طالب علم کو مخصوص معیار پر پورا اترنے کی ضرورت ہے جس میں طالبعلم کی کم ازکم 2.74 GPA شامل ہے ۔