حکومت ہسپتالوں کی نجکاری سے باز رہے،عمر کسانہ
لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لاہور کی ایگزیکٹو باڈی کے رکن محمد عمر کسانہ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو پرائیوٹائز کرنے سے باز رہے ورنہ تحریک انصاف مسلم لیگ ن کا ملک سے ہی صفایا کر دے گی ۔لیگیوں نے عوام پر جتنے مظالم کرنے تھے اپنے اقتدار کے دوران کر لیے اب ان مظالم کا حساب دینے کا وقت قریب آرہا ہے ۔
وفاقی حکومت کے ساتھ پنجاب حکومت بھی عوام کو صحت اور تعلیم کے میدان میں سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے ہی ہیلتھ سیکٹر کو پرایؤیٹ کرنے جارہی ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ غریب عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں ایک روپے کی پرچی پر علاج معالجے کی سہولت دستیاب تھی لیکن ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے سے غریب عوام کے لیے ان ہسپتالوں علاج معالجہ کروانا ایک خواب بن جائے گا۔پہلے مرحلے میں صفائی و دیگر معاملات ترکی کمپنیوں کو دینے کی تیاری کی جارہی ہے اسکے بعد علاج معالجے کو بھی ان کمپنیوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔
