اُڑی حملہ میں ’’ملوث‘‘ بیگناہ 2طالبعلم پاکستان کے حوالے

اُڑی حملہ میں ’’ملوث‘‘ بیگناہ 2طالبعلم پاکستان کے حوالے
 اُڑی حملہ میں ’’ملوث‘‘ بیگناہ 2طالبعلم پاکستان کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن)بھارت سے رہائی پا کر دو بے گناہ طالبعلم احسن خورشید اور فیصل اعوان کو بھارت نے واہگہ بارڈر پر رینجرز حکام کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارت میں اڑی واقعہ میں بے گناہ ثابت ہونے کے بعد رہائی پانے والے دونوں طالبعلم احسن خورشید اور فیصل اعوان غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے جنہیں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مکمل تحقیقات کے بعد دونوں طالبعلموں کو بے گناہ قرار دیدیا ۔بھارت نے احسن خورشید اور فیصل اعوان کو اڑی واقعہ میں ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی تھی لیکن بھارتی تحقیقاتی اداروں نے دونوں طالبعلموں کو بے گناہ قرار دیا پانچ ماہ بعد بے گناہی ثابت ہونے پر رہا ہونے والے دونوں طالبعلموں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر امرتسر اٹاری سرحد کے ذریعے پاکستان کے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا اس موقع پر طالبعلموں کے عزیز واقارب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا وطیرہ ہے کہ وہ خواہ مخواہ پاکستان پر الزام تراشی کرتا رہتا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -