لاہور سمیت کئی شہروں میں رینجرز کاآپریشن 23مبینہ دہشت گردگرفتار
لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب میں آپریشن رد الفساد کے تحت رینجرز نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کے دوران 23مبینہ دہشت گرد اور مشکوک افرادکو گرفتار کرلیا۔رینجرز ذرائع کے مطا بق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی مدد سے لاہور، روالپنڈی، ڈی جی خان، راجن پور اور نارووال میں رینجرز نے آپریشن کیا۔ مبینہ دہشتگردوں اور مشکوک افرادکے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
اسد خٹک کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے ،شادی کے اخراجات بھی وینا ملک نے اٹھائے :والد وینا ملک
