3 سال سے کوشش کررہا ہوں کہ رشتہ قائم رہے،اسد کو آخری وقت تک سمجھانے کی کوشش کی:وینا ملک کے والد نے خلع کی تصدیق کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی خلع کی وینا ملک کے والد تصدیق کردی ہے۔نجی ٹی وی سماءسے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے والد نے کہا کہ3 سال سے کوشش کرتا رہا کہ رشتہ قائم رہے اور اس معاملے کو سلجھایا جاسکے اور اسد کو سمجھاتے رہے مگر کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پر ہیں اور علیحدگی کافیصلہ وینا کا اپنا ہے،ہم سب اس فیصلے میں وینا ملک کے ساتھ اور خلع کے فیصلے سے مطمئن ہیں۔وینا ملک کے والد کا کہنا تھا کہ 3 سال ہوگئے اسد کو سمجھاتے ہوئے ،کافی کوششیں کی اسد سے بات کرنے کی،ہم نے بہت کوشش کی کہ رشتہ جڑا ۔
ابھی بات نہیں کر سکتی ،امید ہے آپ صورتحال کی نزاکت سمجھ سکتے ہیں :وینا ملک
اسد کے ساتھ اب بھی رشتہ رہے گا وہ بچوں کا باپ ہے اور اس ناطے اس کے ساتھ رشتہ قائم رہے گا۔وینا کے والد نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسد خٹک کے پاس کوئی کاروبار نہیں تھا اور میں وینا کو کہتا رہتا تھا کہ اس کو کوئی کاروبار سیٹ کر کہ دے دیں ، کیونکہ اس کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے۔اسد ہمارے پاس نہیں آیا کہ اس معاملے کو مل بیٹھ کر حل کرلیا جائے،اسد کو وینا کو پردہ سکرین پر آنے سے بھی اعتراض تھا۔وینا ملک کے والد نے کہا کہ اسد خٹک ہمارا پکا رشتے دار ہے اور وہ قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بچے وینا ملک کے پاس رہیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ویناملک نے اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔
