45سالہ بیوہ خاتون پیٹ درد کی شکایت پر ہسپتال پہنچ گئی، پیٹ میں چارکلوگرام وزنی رسولی کا انکشاف، آپریشن کامیاب

45سالہ بیوہ خاتون پیٹ درد کی شکایت پر ہسپتال پہنچ گئی، پیٹ میں چارکلوگرام ...
45سالہ بیوہ خاتون پیٹ درد کی شکایت پر ہسپتال پہنچ گئی، پیٹ میں چارکلوگرام وزنی رسولی کا انکشاف، آپریشن کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، نارروال(خصوصی رپورٹ)کھانے پینے میں بے احتیاطی کی وجہ سے پیٹ میں درد کی شکایت ہوجاتی ہے لیکن نارروال کی تحصیل شکرگڑھ کی رہائشی 45سالہ بیوہ خاتون کا مسئلہ کچھ اور ہی نکلا، چھوٹے موٹے ہسپتالوں سے چیک اپ کے بعد ناکامی پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شکرگڑھ رجوع کرلیا جہاں معائنہ کرنے پر پیٹ میں رسولی کی موجودگی کا انکشاف ہوا جس کے بعد ڈاکٹر آمنہ شاہد کی سربراہی میں آپریشن کرکے چار کلوگرام وزنی رسولی نکال لی گئی اور اب مریضہ کافی بہتر اور خوش ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گاؤں فتح پور افغاناں کی رہائشی 45سالہ بیوہ کوثر لیاقت رسولی کی وجہ سے پچھلے کئی ماہ سے انتہائی تکلیف میں تھی اور علاج کیلئے سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں دکھا رہی تھی، مریضہ کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ ہسپتالوں میں اس آپریشن کی فیس لاکھوں روپے میں مانگ رہے تھے لیکن کسی نے بیماری نہیں بتائی تھی چونکہ وہ انتہائی غریب ہے اور خاوند فوت ہو چکا ہے ، اخراجات پورے نہ کرسکنے کی وجہ سے وہ انتہائی پریشانی اور تکلیف میں دن گزار رہی تھی۔ بیوہ کوثر کا کہنا ہے وہ اپنا چیک اپ کروانے کیلئے ٹی ایچ کیو شکرگڑھ آئی اوریہاں گائنا کالوجسٹ نے اس کا فوری طور پر آپریشن کیا۔
سینئر ڈسٹرکٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹرآمنہ شاہد نے روزنامہ پاکستان کو بتایاکہ مریضہ کی حالت اب بہتر ہے اور درد وغیرہ بھی نہیں ہے تاہم آپریشن کی وجہ سے مزید دوسے تین روز نگرانی میں رکھیں گے ، نکالی جانیوالی رسولی کا وزن تقریباً چار کلوگرام ہے اور اس کے ایک عرصہ سے موجودگی کی وجہ سے جڑیں گہری ہوچکی تھیں اور آپریشن تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک جاری رہا، رسولی کو دیکھ کر مریضہ کی تکلیف کا اندازہ کیا جاسکتاہے لیکن اب کوئی پریشانی کی بات نہیں ، اللہ کا شکر ہے کہ خطرناک آپریشن کامیاب ہوگیا۔

مزید :

نارووال -