بلاول بھٹوزرداری کی ہندوبرادری کو ہولی کی مبارکباد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے زرداری نے ہندو برادر ی کو ہولی کی مبارکباددی۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پارٹی مصروفیات کے باعث اس سال میں ہولی کی تقریبات میں شرکت نہیں کرسکتا،گزشتہ سال ہندوبرادری کے ساتھ ہولی منانے کے لئے عمر کوٹ گیا تھا۔
