نوازشریف کارکن سے پوچھیں دوسرے کو غدار کہنے کا حق کس نے دیا؟دونوں اراکین کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے:سینیٹر زاہد خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے کارکن سے پوچھیں کہ کس نے اسے دوسرے کو غدار کہنے کا حق دیا ہے؟میرے نظیرے کے مطابق دونوں اراکین کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔
بلاول بھٹوزرداری کی ہندوبرادری کو ہولی کی مبارکباد
جیو نیوز کے پروگرام”نیاپاکستان “ میں سینیٹرزاہد خان کا مراد سعید اور جاوید لطیف کے پارلیمنٹ میں ہونیوالے جھگڑے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن رویہ بھی نامناسب تھا لیکن میرے خیال میں ن لیگ کی اوپر کی لیڈر شپ ذمے دار ہے ،نچلی سطح پرایسانہیں ہے ،اونچے عہدوں پر فائز لوگ بھی مخالفین کے خلاف نامناسب زبان کا آزاد انہ استعمال کرتے ہیں حالانکہ قیادت کی زبان بھی غیر مناسب نہیں ہونی چاہیے۔ کسی کے غلط زبان استعمال کرنے پر فیصلہ عوام پر چھوڑدینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ہماری شکایت کانوٹس نہیں لیاگیا,انہوں نے ماضی میں الزام عائد کیا تھا کہ سینیٹ میں لوگ پیسے لے کر آئے ہیں۔
