حب میں 5ڈالر کی سرمایہ کاری سے آئل ریفائنری لگانے کا فیصلہ
کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے اشتراک سے حب(بلوچستان) میں پانچ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے بین الاقوامی معیارکی سٹیٹ آف دی آرٹ آئل ریفائنری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ڈائریکٹر جنرل عبدالجبارمیمن نے کہا ہے کہ ’’پاک عرب کوسٹل ریفائنری‘‘ کی یومیہ پیداواری استعداد 2 لاکھ50 ہزار بیرل ہوگی اورپارکو متحدہ عرب امارات کے تعاون سے ملک کی پہلی سب سے بڑی ریفائنری لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں قائم کی جانے والی آئل ریفائنریزکو 20 سال کیلئے ٹیکس مراعات حاصل ہونگی جس کیلئے انہیں یومیہ ایک لاکھ بیرل تیل کو ریفائن کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریفائنری کی مقامی صنعت میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی مراعات کی پیش کش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے حب میں لگائی جانے والی ریفائنری پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری ہوگی جو پٹرولیم مصنوعات کی قومی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔